کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پیرنٹس ایکشن کمیٹی پاکستان کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا ہے کہ تعلیم کو تعلیم سمجھا جائے نہ کہ کاروبار انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز مالکان کا جب دل چاہتا ہے اسکول کی فیسوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے پہلے ہی پاکستان کے حالات بہتر نہیں ہے ان والدین فیس کیسے ادا کریں گے
ان خیالات کا اظہار چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مقصود فراز ۔۔محمد آصف رضا قادری ۔۔شفیع داؤد۔۔عبدالقادر سوریا ۔۔فیاض ابوبکر ٹائی فون ۔۔نوید ظفر حمیدی۔۔محمد عمران ۔۔محمد سلمان رضوان۔ عدیل اے ڈی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ ہر سال بچوں کا کورس تبدیل کر دیا جاتا ہے ایسا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو ہراساں کیا جاتا ہے جس بک اسٹال سے ہم کہیں گے وہاں سے کورس خریدیں اور یونیفارم کے لیے بھی کہا جاتا ہے کہ جہاں سے ہم کہیں گے وہاں سے لینا پڑے گا ۔
مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی: پہلا شہدائے پاک فوج بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ریڈیو پاکستان ڈیرہ نے جیت لیا
محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تعلیم کو مشکل نہ بنایا جائے بلکہ آسان بنائے تاکہ ہر والدین اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کروا سکے محمد کاشف صابرانی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کے کورس یونیفارم اور پرائیویٹ اسکول کی فیسوں میں کمی کی جائے اور ایسے تمام پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو ان پر عمل نہ کریں اور اسکولز کے لائسنس کینسل کیے جائیں۔