ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور شعبہ تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے ہونیوالے پاک فوج کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔
پہلا شہدائے پاک فوج بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نے ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان اسٹیشن نے لوکل اخبار روزنامہ سنگم نیوز ڈیرہ کو ہرا کر جیت لیا۔
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور شعبہ تعلقات عامہ کے باہمی اشتراک سے ہونیوالے پاک فوج کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پہلا شہدائے پاک فوج بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیا۔
مزید پڑھیں:رعایتی نرخ پر ٹیسٹ، جے ایس ایم یو لیب اور این آئی سی ایچ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب خان کے مابین ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔ اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پیر سیدنجم الحسن شاہ سمیت گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹر اور قائداعظم کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام الیکٹرانک’ پرنٹ اور سوشل میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔
ٹورنامنٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابسطہ صحافیوںنے بھرپور حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کا پہلاسیمی فائنل ریڈیو پاکستان اورڈیرہ پریس کلب کے مابین ہواجس میں ریڈیو پاکستان نے کامیاب ہوکرفائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دوسرا میچ لوکل اخبارات کی ٹیموں روزنامہ توقیر اور روزنامہ سنگم نیوز کے مابین ہوا جس میں سنگم نیوز نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیاب حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل۔
فائنل میں ریڈیو پاکستان نے سنگم نیوز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ آج کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد اپنے ان شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنا ہے جن کی وجہ سے آج ہم پر امن ماحول میں اپنی زندگی سکون سے بسر کر رہے ہیں کیونکہ زندہ قومیں اپنے شہدائے کو کبھی نہیں بھولتیں ۔
مزید پڑھیں:ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو تباہ کر دیتا ہے، میجر جنرل محمد انیق الرحمن
پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان صرف با رڈ ر کی حفاظت پر ہی مامور نہیں بلکہ ملک کے اندر جب کبھی بھی سیلاب ، زلزلے یا کسی بھی قسم کوئی قدرتی آفات آئیں تو یہ اپنی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمیشہ صف اول میں نظر آئے اور مجھے سمیت گومل یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلباء پاک فوج سمیت اپنے تمام سیکیورٹی اداروں کے شہدائے کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے تمام صحافیوں کیلئے پہلاشہدائے پاک فوج بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے بہترین اور کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان ‘ پبلک ریلیشن آفیسر راجہ عالم زیب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہم اپنے صحافیوں کیلئے اس قسم کے دیگر صحت مندانہ اور مطالعاتی سرگرمیوں کا انعقاد کرواتے رہیں گے۔
اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام الیکٹرانک’ پرنٹ اور سوشل میڈیا سے وابسطہ صحافیوں نے پہلا شہدائے پاک فوج بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کو خود سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں:دورانِ امتحان شدید گرمی کے سبب انتقال کرنے والے طالب علم کی موت کا ذمہ دار کون ؟ سپلا
اختتامی تقریب میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر شکیب اللہ اور دیگر مہمانان گرامی میں کھلاڑیوں میں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔