جمعہ, اپریل 26, 2024
صفحہ اولتازہ ترینشہیدکبھی مرتا نہیں 'ہمارے شہداء ہمار ا فخر اور ہماری فوج ہمارا...

شہیدکبھی مرتا نہیں ‘ہمارے شہداء ہمار ا فخر اور ہماری فوج ہمارا مان ہیں’ وائس چانسلرگومل یونیورسٹی

ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر قیادت میں اپنے شہداء کو خراج عقیدت اور پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے”تکریم شہدائے ریلی” کا انعقاد ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم سے کیا گیا۔

 

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان، اساتذہ، افسران، ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین اور اپنے ملک پر قربان ہونیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے حق میں بینرز اور پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:مطمع نظر الحاق شدہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ کی بہتری ہے، پروفیسرڈاکٹر سروش لودھی

ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور شہید کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ اس پیاری سوہنی دھرتی کیلئے جس طرح ہمارے شہداء نے اپنی زندگیوں کوقربان کیایہ انہی شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے جوآج ہم پر سکون اور پر امن ماحول میں اپنے پیارے ملک پاکستان میں اپنی اپنی زندگیاں بسر کررہے ہیں ۔

 

پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کامزید کہنا تھا کہ شہیدکبھی مرتے نہیں ‘ہمارے شہداء ہمار ا فخر ہیں چاہئے ان کا تعلق تینوں مسلح افواج پاکستان سے ہو یا پولیس اور یا پھر قیام امن کیلئے کام کرنیوالے دیگر سیکیورٹی اداراے ہوہم ان کی قربانیوں کو نہ ہی کبھی بھولے تھے اور نہ ہی بھولیں گے ۔

مزید پڑھیں:کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر، 33 امیدواروں سے نقل کا مواد برآمد

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے شہداء اور ہماری فوج ہمارا مان ہیں۔آئیں سب مل کر اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں کیونکہ پاک فوج ہے تو ہم ہیں اورہمارا پیارا ملک پاکستان ہے ۔

 

ریلی سے ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ قیصرانی اورڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پرشہدائے کے درجات بلندی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین