اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت ”صحافت میں ضابطہ اخلاق...

جامعہ کراچی : شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت ”صحافت میں ضابطہ اخلاق اور قوانین کی اہمیت” سیمینار کا انقعقاد

کراچی : دور حاضر کے میڈیا میں بھی ضابطہ اخلاق اور قوانین کی پابندی اسی قدر ہے جتنی کہ ہمارے معاشرے میں عام طور پر قوانین کی پابندی کی جاتی ہے۔میڈیا درحقیقت معاشرے کا ہی آئینہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی ارسلان احمد، عباد عثمانی اور راحیل سلمان نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام شعبہ ہذا میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”صحافت میں ضابطہ اخلاق اور قوانین کی اہمیت“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایکسپریس نیوز کے کرائم رپورٹرراحیل سلمان نے بتایا کہ ایک صحافی ادارے کی پالیسی پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے۔میڈیا سے متعلق قوانین موجود ہیں مگر ہر ادارے کی اپنی پالیسی بھی ہوتی ہے جو خبروں کے معیار پر اثر انداز ہوتی ہے۔ درحقیقت میڈیا سے منسلک تمام ذمے دار ہی مل کر قوانین و ضابطہ اخلاق کی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر پروڈیوسر ارسلان احمد صدیقی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابلاغ انبیائے کرام کا پیشہ ہے۔جس شخص کا ابلاغ زندہ ہے، وہ زندہ ہے۔ ایک صحافی کو غیر جانبدار ہونا چاہے اور صحافت بقا کی جنگ ہے۔

مذید پڑھیں : ایم ایس او اپنے کارکنان کی تربیت کے لئے یگانہ انداز اختیار کرتی ہے : عادل انصاری

کرائم رپورٹر جی این این نیوز عباد عثمانی نے میڈیا کو معاشرے کا آئینہ قرار دیا اور کہا کہ دورِ حاضر میں میڈیا میں بھی قوانین کے احترام کا وہی حال ہے جو معاشرے کا ہے۔ بحثیت قوم ہم سب کو قوانین کا احترام کرناچاہئیے۔ اگر قانون اور اخلاقیات کو اہمیت نہیں دیں گے تو حادثات ہونگے۔ اس موقع پر سیمینار سے

شعبہ ابلاغِ عامہ کے کورس انچارج ڈاکٹر نوید اقبال اور صدر شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر عصمت آراء نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عصمت آراء کا کہنا تھا کہ نصاب میں طلبہ کو صحافتی ضابطہ اخلاق اور قوانین کا کورس اس لیے ہی پڑھایا جاتا ہے کہ طلبہ عملی صحافت میں جب قدم رکھیں تو ان اخلاقیات اور قوانین کا ساتھ نہ چھوڑیں۔آخر میں مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں اور طلبہ میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین