جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینصحافی سید محمد عسکری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

صحافی سید محمد عسکری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

روزنامہ جنگ کے سینئیر صحافی سید محمد عسکری کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

سید محمد عسکری شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ قیوم آباد کے قریب پولیس موبائل اور ایک سفید گاڑی نے سید محمد عسکری کی گاڑی کو روکا۔

نامعلوم اہلکار سید محمد عسکری اور ان کے ساتھی کو گاڑی سے اتار کر لے گئے۔ سید محمد عسکری کے ساتھ موجود ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم آگے جا کر اتار دیا گیا۔

سید محمد عسکری کے ساتھی نے گاڑی جنگ کے دفتر پہنچائی اور حراست کی اطلاع دی۔ نامعلوم افراد کو سید محمد عسکری نے تعارف بھی کروایا کہ وہ جنگ کے رپورٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین