جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ : کامرس سال دوم کے نتائج کا اعلان کل ہو...

انٹر بورڈ : کامرس سال دوم کے نتائج کا اعلان کل ہو گا

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان بروز ہفتہ 17 دسمبر 2022ء کو دوپہر ساڑھے گیارہ بجے انٹربورڈ کے کمیٹی روم میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ ( Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : مولانا حنیف جالندھری کے قرآن بورڈ سے ہٹائے گئے ممبران کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ انٹر بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پوزیشن ہولڈر ز طلبہ کے والدین اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین