جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی : 16 دسمبر پاکستان تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے :...

کراچی : 16 دسمبر پاکستان تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے : سید طارق شاہ

کراچی : آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ اسما کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے پشاور آرمی پبلک اسکول کے طلباء کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور آری پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 148 ننھے طلباء اور اساتذہ کو شہید کر دیا گیا تھا سید طارق شاہ نے کہا کہ بزدل دہشتگرد پاکستان میں اپنی بزدلانہ دہشتگر دکاروائیوں سے ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں مگر پاکستانی قوم کے حوصلے بڑے بلند ہیں وہ بھی پست نہیں ہو سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں ہمارے فوجی جوانوں اور عوام نے دی ہیں جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ سید طارق شاہ نے کہا کہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کو 8 برس بیت گئے میں شہید طلباء کے والدین سمیت پوری قوم آج بھی سوگوار ہے اور پورے ملک میں شہید طلباء کی یاد میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا عملی طور پر آغاز کر دیا

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کی صبح ماؤں نے اپنے لخت جگر گوشوں کو رخصت کرتے وقت یہی سوچا تھا کہ میں اسکول سے چھٹی کے بعد ہنتے مسکراتے واپس آئیں گے مگر انہیں کیا پتہ تھا کہ معصوم پھول اسکول سے گھر آنے کے بجاۓ سیدھے جنت میں جائیں گے ۔

سید طارق شاہ نے کہا کہ APS کے معصوم پھول علم کے روشن چراغ اور آسمان پر چمکتے ستارے ہیں جن کی روشنی سے پوری دنیا میں جہالت اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہید طلباء کا پوری قوم پر قرض ہے جسے اتارنے کے لئے پوری قوم کو عزم اور حوصلے کے ساتھ متحد ہو کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جد و جہد کرنی ہو گی ۔ سید طارق شاہ نے کہا کہ ننھے طلباء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا چونکہ وہ علم کے چراغ تھے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین