جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: نمائش چورنگی ایم ڈبلیو ایم کی دعائیہ تقریب اور چراغاں

کراچی: نمائش چورنگی ایم ڈبلیو ایم کی دعائیہ تقریب اور چراغاں

کراچی : مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور خراغاں کیا گیا ۔

جس میں مختلف سیاسی و مذہبی سمیت سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوربیاد شہداء وطن شمع روشن کی ۔

اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، صادق جعفری، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، ہندو برادری کے رہنما منھوج چوھان ،پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب مصطفی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں : جامعہ کراچی : شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت ”صحافت میں ضابطہ اخلاق اور قوانین کی اہمیت” سیمینار کا انقعقاد

اپنے خطاب میں رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھا ۔ ملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔

اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گردکو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے۔تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے۔ انتہا پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے تاکہ شہدا کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین