پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسر سید یونیورسٹی اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر...

سر سید یونیورسٹی اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی : سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوساءٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ نگراں کلینکل ٹریننگ کے ذریعے انٹرنیز کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ انٹری لیول سائیکالوجسٹ کا کردار ادا کر سکیں اور نفسیاتی تشخیص اور علاج میں اپنی مہارت کا بہترین استعمال کر سکیں ۔

اس معاہدے کے ذریے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا اور طلباء کو کلینک میں عملی تربیت کا موقع فراہم ہو گا تاکہ وہ ساءکو تھراپیوٹک اصولوں اور تیکنیک کے ذریعے ایبنارمل رویوں ، جذبات اور احساسات کو پہچاننے اور سمجھنے کے بعد اس کی صحیح طریقے سے اصلاح کر سکیں ۔

مذید پڑھیں : بالآخر حیدر آباد یونیورسٹی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کا لیٹر جاری کر دیا گیا

دونوں اداروں کے درمیان یہ معاہدہ طلباء کو محفوظ علم، مہارت اور صلاحیت کے ذریعے مختلف نفسیاتی معاملات اور پیچیدگیوں کی شناخت، تشخیص، اور جانچ میں آسانی فراہم کرے گا ۔

سر سید یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار سید سرفراز علی اور ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق نے معاہدے پر دستخط کئے جبکہ گواہان کے طور پر ڈاکٹر سنبل مجیب اور امیمہ سلام نے دستخط کئے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین