Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : فارماکولوجی میں PCOS آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد

جامعہ کراچی : فارماکولوجی میں PCOS آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد

کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ فارماکولوجی میں PCOS سے آگاہی کے لئے سیمینار منعقد کیا گیا ، جس Australian-concept-of-Fertility کے لئے ڈاکٹرز کو بلایا گیا تھا ، سوالات جوابات کے مفصل سیشن کے بعد مختصر واک بھی رکھی گئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ستمبر کو PCOS کی آگاہی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ جس میں اسپتالوں ، یونیورسٹیوں اور مختلف سیمیناروں کے ذریعے خواتین کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے ۔

 

اسی حوالے سے جامعہ کراچی کے شعبہ فارماکولوجی اور Matrix فارما کے اشتراک سے PCOS آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ شعبہ فارماکولوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر افشاں صدیق ، Australian-concept-of-Fertility سینٹر کی ڈاکٹر نادیہ نواز کے علاوہ سیمینار میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی ، جنہیں سوالات و جوابات کا موقع دیا گیا تاکہ مسائل کے اداراک اور ان سے آگاہی کے بعد ان کا حل بتایا جائے ۔

 

سیمینار میں PCOS کے حوالے آسٹریلوی تصور پیش گیا تھا جس کے بعد طالبات کو سوالات کا موقع دیا گیا اور اس کے بعد شعبہ میں ہی مختصر آگاہی واک بھی کی گئی تھی ۔

 

اس موقع پر طالبات نے ہاتھوں میں PCOS کے بینرز بھی تھام رکھے تھے جن پر مختلف آگاہی جملے ’’ جانو گی تو پہچانو گی ‘‘ جمنلے درج تھے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین