وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں گومل یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کیلئے محنت رنگ لے آئی’ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آبادکی ٹیم گومل یونیورسٹی پہنچ گئی’ گومل یونیورسٹی کے وفد اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا گومل یونیورسٹی مکین کیمپس کے قیام کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین کا دورہ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی تجمل خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر خالد داوڑشامل تھے جبکہ گومل یونیورسٹی کے وفد میں ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی’ڈین فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر آصف نواز’پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان’ پبلک ریلیشن آفیسر راجہ عالم زیب’کیمرہ مین محمد وقار سمیت سابق سینیٹر سخی جان کے پوتے اور سابق وفاقی وزیر عبدالقیوم خان کے بھتیجے علی شیر محسود سمیت علاقہ مکین مشران کے نمائندہ نوجوان خلیل محسود خاکی اور نور رحمان عرف جگنو وزیرستانی شامل تھے۔
مکین میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول اشکر کوٹ حاجی نور اسلم اور سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی مولانا عصام الدین اور دیگر عمائدین علاقہ نے شاندار استقبال کیا اور مہمانوں کو علاقہ کی روایتی لنگیاں بھی پہنائی۔ اس موقع پر پاک فوج ‘ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون بھی نمایاں رہا ۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج نور اسلم اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا حسام الدین اور دیگر عمائدین علاقہ نے شاندار استقبال کیا۔تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی’ڈاکٹر آصف نواز’ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ تعلیم سے لوگوں میں شعور آتا ہے جو علاقہ کی ترقی خوشحالی اور امن کا باعث بنتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی مکین کیمپس کا قیام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا خواب ہے جس کیلئے وہ دن رات کوشاں ہے اور آج ہائیر ایجوکیشن کمیشن ٹیم کادورہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے طلبا ء کی علم کیلئے پیاس قابل دید ہے اور یہی جذبہ آپ کے علاقہ میں علم کی شمع روشن کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہوگا اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی میں سود مند ثابت ہو گا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گومل یونیورسٹی سب کیمپس مکین کے قیام کیلئے ایچ ای سی اپنی مثبت رپورٹ حکام بالا کو پیش کریگی کیونکہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے قیام کیلئے طلبا کی تعداد کے ساتھ مناسب اور محفوظ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے جو جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں موجود ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار ممبر قومی اسمبلی مولانا عصام الدین اور پرنسپل نور اسلم کا کہنا تھا کہ تعلیم کا حصول انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کی تلقین ہمارا مذہب اسلام بھی کرتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی تقریب ہماری آنیوالی نسلوں کے بہترین اور روشن مستقبل کیلئے ہے کیونکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے ہاتھ میں بندوق نہیں قلم دیکھنا چاہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ یونیورسٹی انتظامیہ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے علاقہ میں علم کی ضرورت اس کی افادیت کو سمجھتے گومل یونیورسٹی سب کیمپس کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا اور ہم امید کرتے ہیں انشا اللہ جلد ہی وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ اس کیمپس کا افتتاح کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی تجمل خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر خالد داوڑکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی رسائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ترجیحات میں شامل ہے اور جنوبی وزیرستان میں گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے پورے علاقے کے طلبا مستفید ہو گی ان کا مزید کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیوں اور تمام تر زمینی حقائق کے بعد چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادجلد اپنا فیصلہ دیں گے۔عمائدین علاقہ مکین کے نوجوان نمائندہ خلیل الرحمان خاکی اور نور رحمان عرف جگنو وزیرستانی کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں خصوصی دلچسپی لے کر گومل یون…

