جمعرات, ستمبر 12, 2024
صفحہ اولتعارفمستقل وائس چانسلر سرچ کمیٹی کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کریں، وفاقی...

مستقل وائس چانسلر سرچ کمیٹی کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کریں، وفاقی اردو یونیورسٹی

انجمن اساتذہ، وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) نے یونیورسٹی میں اساتذہ اور معاون تدریسی عمال کی تنخؤاہوں، ہاوس سیلنگ کی عدم ادائیگی اور میڈیکل کی بندش کے معاملے پر صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس طلب کریں، مستقل وائس چانسلر سرچ کمیٹی کوکام جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

یونیورسٹی میں فوری طور پر مالی ایمرجنسی کا نفا ذ کرکےخصوصی آڈٹ کروایا جائے۔ موجودہ قائم مقام انتظامیہ نے یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی ، سینڈیکیٹ اور سینیٹ سے منظوری حاصل کیے بغیر غیر منظور شدہ اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات کیے ہیں جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات اور طریقہ کار کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے یونیورسٹی کو شدید تعلیمی ، انتظامی و مالی بحران کا سامنا ہے۔ یونیورسٹی میں قائم مقام انتظامیہ سرچ کمیٹی کے کام میں تاخیری حربے استعمال کرکے اپنے عارضی دور اقتدار میں اضافہ کرنے پر بضد ہے۔

اساتذہ اور معاون تدریس عمال کی تنخواہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے وصول ہوتی ہیں لیکن قائم مقام انتظامیہ نے غیر منظور شدہ اخراجات میں اس قدر اضافہ کر لیا ہے کہ مستقل ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن اور سیلنگ کی بروقت ادائیگی نہیں ہو پارہی ۔ تنخواہوں، سیلنگ ، پنشن اور میڈیکل جیسی بنیادی سہولت کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دیگر تمام اضافی الاؤنسز اور غیر ضروری اخراجات پرفوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ انتظامی عہدوں پر جونئیر ملازمین کو بٹھا کر سینئر پوسٹ یا اضافی عہدوں کے الاؤنسز کی ادائیگیاں کرنے سے بہتر ہے سینئر اور متعلقہ ملازمین کو ان عہدوں پر بحال کرکے ان سے کام لیا جائے ۔ انجمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں مالی ایمرجنسی کانفاذ کرکے غیر منظور شدہ اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین