کراچی : پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف صوبہ سندھ کے صدر اسد اللہ کی قیادت میں کراچی کے تمام اسپتالوں کے ذمہ داران سید ناصر حسین شاہ کے گھر پر ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی کٹوتی کی صورتحال سے ناصر حسین شاہ کو آگاہ کیا گیا ۔
جس کے بعد ناصر حسین شاہ نے سیکرٹری محکمہ صحت سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور ہیلتھ رسک الاؤنس سے متعلق اپ ڈیٹس حاصل کی ہیں ۔
اس ملاقات میں جناح ہسپتال سے امیر علی دیناری سیکریٹری اطلاعات صوبہ سندھ ، سرائے گاڈھی صدر جناح ہسپتال یونٹ ، عبدالستار بلوچ سینئر نائب صدر یونٹ ، کفیل خان خٹک نائب صدر جناح ہسپتال یونٹ ، محمد کامران آرائیں نائب صدر ہسپتال ، اسما مہر کوآرڈینیشن سیکریٹری ، امیر مخدوم ، سلمان یوسف ، NICVD سے آفتاب احمد ، چانڈیو جنرل سیکریٹری یونٹ ریٹ کراچی ڈویژن ،اسرار احمد گاڈھی صدر یونٹ NiCvd ، صابر حسین عباسی سینئر نائب صدر صوبہ سندھ ، محمد شفیق اعوان ، صدر سول اسپتال یونٹ ، اکبر سواتیسمیت دیگر شامل تھے ۔
مذید پڑھیں : جامعہ اردو میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوٹسز پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مذمت
سید ناصر حسین شاہ کے گھر پر ہونے والی ملاقات میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی کٹوتی کی صورتحال سے ناصر حسین شاہ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ سے فون پر بات کی اور ہیلتھ رسک الاؤنس پر تفصیلی معلومات بھی لیں ۔جس کے بعد طے ہایا ہے کہ پیر کو یہی وفد سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری فنانس سے ملاقات کرے گا ۔
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ملازمین کے مسائل جن میں ہیلتھ رسک الاؤنس ، سروس سٹرکچر ، ٹائم اسکیل اور دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور رہے گی ۔ وفد نے امید ظاہر کی ہے اور اپنے کارکنان کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلد رسک الاؤنس سندھ کو دیا جائے گا ۔
اس ملاقات کے بعد وفد نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی اور ناصر حسین شاہ سے ہونے والی میٹنگ کی پوری تفصیل فراہم کی ۔ پیر کو سیکرٹری ہیلتھ اور فنانس سیکریٹری سے ملاقات کے حوالے سے رہنمائی لی ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مرکزی قیادت کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

