ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپُر امن احتجاج پر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز دینا افسوسناک عمل ہے...

پُر امن احتجاج پر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز دینا افسوسناک عمل ہے : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق پُر امن احتجاج پر اساتذہ کو شوکاز نوٹسز دینا افسوسناک عمل ہے ۔ صدر آٸی ایس او عبدالحق کمپس یونٹ نے کہا ہے کہ جامعہ اردو اساتذہ کو شوکاز نوٹس دینا زیادتی ہے ۔ ہر شہری کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آٸی ایس او شوکاز نوٹس جاری کٸے جانے والے اساتذہ کرام سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ اردو میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور نوٹسز پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مذمت

ہم وفاقی جامعہ اردو میں اساتذہ کے تنخواہوں کی بندش و دیگر جائز حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے والے سینئیر اساتذہ کرام ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال چیرمین ڈیپارٹمٹ آف ایجویشن ڈاکٹر کمال حیدر جنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ عبدالحق کمپس سر روشن علی و دیگر اساتذہ کو شوکاز نوٹسسز جاری کرنے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔

اور جامعہ اردو انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر شوکاز نوٹسسز کو واپس لیا جائے اور اساتذہ کرام کو فوری تنخواہ و دیگر بقایہ جات فوری ادا کریں۔ اور خاص کر جامعہ اردو کو معاشی طور پر غیرمستحکم کرنے والے سابق و موجودہ عہدے داروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین