فارم جمع نہ کروانے والے امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے کا موقع دیا ہے،
اس ضمن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری کے زیر صدارت ہوا،
جس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے آخری تاریخ تک داخلہ فارم جمع نہ کروانے والے امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایسے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انٹری ٹیسٹ کے دن اپنے جمع کرائے گئے اصل بینک چالان کے ساتھ ایک پروفارما بھر کر اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ قریب ترین انٹری ٹیسٹ سنٹر پر پہنچ جائیں تاکہ وہ انٹری ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں۔
اجلاس میں ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔