اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستانی اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کی تفصیلات بھی جمع کر...

پاکستانی اسکولوں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئیں

کراچی : پاکستان کے مختلف شہریوں میں برسوں سے رہائش پذیر افغان خاندانوں کی تفصیلات کے بعد ان کے زیر تعلیم بچوں کی بھی تفصیلات جمع کی جانے لگی ہیں ۔ 

 

دستاویزات کے مطابق 55 افغان طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں 24 اور ضلع سینٹرل میں 15 افغان طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔

 

دستاویزات کے مطابق ضلع ویسٹ میں 14، ملیر میں 7، کیماڑی میں 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 افغان طالب علم زیرِ تعلیم ہیں۔

 

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ ان طلباء کے والدین کی شہریت اور بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ افغانستان کا ہے۔

 

ڈائریکٹر اسکولز سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلباء کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین