کراچی : لیاری نرسنگ کالج میں طلبہ پر دروازے بند کر دیئے گئے ۔ انصاف دلوانے کیلئے ایم پی اے جماعت اسلامی لیاری جنرل اسپتال پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لیاری نرسنگ کالج میں سابق پرنسپل کرپٹ شبانہ بلوچ نے نرسنگ کالج پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ۔ جس کی وجہ سے طلبہ پر کالج کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔
لیاری کے جرائم پیشہ افراد سمیت غنڈہ عناصر کیساتھ مل کر شبانہ بلوچ نے نرسنگ کالج کے دروازے طلبہ پر بند کر دیئے ہیں ۔ طلبہ کو کالج میں داخل کرانے کیلئے جانے والے علاقہ ایم پی اے سید عبدالرشید پر حملہ کیا گیا ہے ۔
مذید پڑھیں : جامعہ بنوری ٹائون : یوٹیوب پر چینل بنانا اور اس کی کمائی کا حکم ؟
ایم پی اے سید عبدالرشید اور طلبہ پر غنڈہ عناصر کے حملے میں دو طلباء زخمی ہو گئے ہیں ۔ طلبہ کو بچانے والے ایم پی اے سید عبدالرشید پر تشدد کی کوشش بھی کی گئی ہے ۔ پولیس و رینجرز غنڈہ عناصر کے سامنے تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
کرپٹ خاتون شبانہ ٹرانسفر اور شوکاز کے باوجود نرسنگ کالج کا چارج نہیں چھوڑ رہی ہے ۔ چارج نہ چھوڑنے کا مقصد کرپشن کیسز سامنے آنا ہے ۔ ڈاکٹر ارشاد کو نیا پرسنل تعینات کیاگیا جنہیں شبانہ نے سنگین نتایج کی دھمکی دی ہیں ۔شبانہ بلوچ اور بینظیر میڈیکل کالج کے پی آر او عذیر لعل نے لیاری جنرل اسپتال پر غنڈہ راج قائم کر رکھا ہے ۔
ابم پی اے سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ غنڈوں کو نکالنے کے بجائے مجھے کہا جاتا ہے لیاری جنرل اسپتال سے چلے جاؤ ‛منتخب ایم پی اے ہوں لیاری کے عوام کو علاج کی سہولت نہیں ملے گی تو آواز بلند کروں گا ۔ لیاری جنرل اسپتال عوام کی سہولت کیلئے ہے غنڈوں کی آماجگاہ نہیں ۔ لیاری جنرل اسپتال سے کرپٹ غنڈہ راج ختم کرواؤنگا ۔
مذید پڑھیں : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد کی جامعہ اردو اساتذہ احتجاج میں شرکت
انہوں نے مذید کہا کہ عوام کے حق کیلئے میری جان جاتی ہے چلی جائے لیاری جنرل اسپتال سے نہیں جاؤں گا ۔ ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کااعلان کیا ہے کہ کرپٹ پرنسپل لیاری میل نرسنگ کالج شبانہ بلوچ اور پی آر او بینظیر میڈیکل کالج عذیر لعل کے ساتھ غنڈہ عناصر نے ایم پی اے پر حملہ کیا ۔
نرسنگ کالج کے طلبہ نےایم پی اے سید عبدالرشید کو غنڈوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ۔ پولیس رینجرز تماشائی غنڈہ عناصر کے سامنے بے بس ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبدالکریم میمن لیاری جنرل اسپتال پہنچ گئے ہیں ۔