کراچی : انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے نمائندہ وفد نے اردو یونیورسٹی میں جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔
وفد میں شامل معتمد ڈاکٹر فیضان نقوی ، ڈاکٹر صدف فاطمہ اور ڈاکٹر ذیشان اقبال نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فورا تنخواہوں کے اجراء کا مطالبہ کیا۔
مذید پڑھیں : الغزالی یونیورسٹی کراچی مگر ۔ ۔ ۔ ۔ ؟
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد نے احتجاجی دھرنے کے شرکاء پر انتظامیہ کی طرف سے شوکاز نوٹس کے اجراء پر زور مذمت کی اور اس کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔
جامعہ اردو کے اساتذہ کو یقین دلایا کے انجمنِ اساتذہ کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ ہر احتجاج میں مطالبات کی منظوری تک ساتھ کھڑی رہے گی۔