جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینداؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے

کراچی:  داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل کا 18؍ واں اجلاس گزشتہ روز جامعہ کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی (تمغہ امتیاز ) کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔

اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے سیشن برائے 2022-23ءمیں بیچلر آف سائنس (بی ایس ) میں 4سالہ نیا ڈگری پروگرام ’سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی ‘شروع کرنے کی منظوری دی جس کیلئےہایئر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی لی جائے گی ۔ اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے نئے کثیر الشعبہ ریسرچ جرنل کے آغاز اور اشاعت فیصلہ بھی کیا جس کا نام ’STEAM‘ رکھا گیا ہے ۔

ریسرچ جرنل کی تجویز ایڈونسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے اپنے 17ویں اجلاس میں دی جس کا انعقاد 25؍ اکتوبر 2022ء کو کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اکیڈمک کونسل نے شعبہ بیسک سائنسز اینڈ ہمیونٹیس کے تحت انڈسٹریل کیمسٹری میں ایم فل، شعبہ پٹرولیم اینڈ گیس اورسول انجینئرنگ کے تحت ایم ایس پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی ۔

مذید پڑھیں : شبانہ بلوچ کی سرپرستی میں غنڈہ گردوں نے لیاری نرسنگ کالج میں MPA کو یرغمال بنا لیا

اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر ذیشان میمن ، ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن سائنسز اینڈ ہیومنٹیز ڈاکٹر غلام عباس کاندھڑو ، ڈین آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ اور سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سسٹم ، الیکٹریکل ، الیکٹرونک اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد زاہد تونیو ، سابق وائس چانسلر مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اے آر میمن ، محکمہ کالج ایجوکیشن کے نمائندے فقیر محمد لاکھو اور یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے چیئرپرسنز نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی (تمغہ امتیاز ) نے کہا کہ نئے پروگرامز کاآغاز داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے استحکام اور ترقی کی مثال ہے ، ہمارا مقصد تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا ہے اس لئے مارکیٹ میں رجحان رکھنے والے جدید کورسز متعارف کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین