ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ: HEC کی 44 رکنی ٹیم کا جامعہ سندھ جامشورو کا دورہ

سندھ: HEC کی 44 رکنی ٹیم کا جامعہ سندھ جامشورو کا دورہ

جامشورو : () سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیویشن کمیٹی (سی آئی ای سی) کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم نے جامعہ سندھ جامشورو کے تمام ڈپارٹمنٹس/ انسٹیٹیوٹس کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

سی آئی ای سی ٹیم کے پہلے دورے کے موقع پر چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیویشن کمیٹی کے ماہران پر مشتمل ذیلی کمیٹی میں سندھ کے مختلف جامعہ کے 44 پروفیسرز شامل ہیں، جنہوں نے مادر علمی کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور طلباءو اساتذہ سے ملاقات کی اور معلومات حاصل کی۔

ٹیم نے اپنی مشاہداتی رپورٹس تیار کیں، جو ایچ ای سی ٹیم کو جمع کرائیں گے۔

 

مزید پڑھیں: جامعہ سندھ میں ڈاکٹر این اے بلوچ کی 105 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

دوسری جانب کل 20 دسمبر کو سی آئی ای سی کے اراکین سندھ ایچ ای سی کے آئی ٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع، وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام ڈاکٹر فتح محمد مری، وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر طٰہٰ حسین علی، وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی آف آرٹس، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج سکھر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین، ڈی جی سندھ ایچ ای سی کراچی نعمان احسان و سیکریٹری/ ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جامعہ سندھ کا دورہ کریں گے۔

ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر الطاف نظامانی انہیں جامعہ سندھ کی ڈیٹا، شعبوں و سہولیات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین