جامشورو (پریس رلیز) شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کرسمس کے موقع پر جامعہ کے تمام عیسائی ملازمین کو کل 20 دسمبر کو رواں ماہ کی تنخواہ دینے کی ہدایات کردی ہیں.
تاہم مذکورہ ملازمین کو کرسمس کی خوشی میں شریک ہونے کیلئے نصف بنیادی تنخواہ پہلے ہی جاری کی گئی ہے۔
وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات کے بعد ڈائریکٹر فنانس نے عیسائی ملازمین کی فہارست تیار کی ہیں، جن کے بینک اکاؤنٹس میں کل 20 دسمبر کو ماہ دسمبر کی تنخواہ بھیجی جائے گی، جو کہ عام طور پر یکم تاریخ کو دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ: HEC کی 44 رکنی ٹیم کا جامعہ سندھ جامشورو کا دورہ
ڈائریکٹر فنانس کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر جامعہ سندھ کے عیسائی ملازمین کے اکاؤنٹس میں نصف بنیادی تنخواہ پہلے سے ہی منتقل کی گئی ہے، جس کے بعد کل انہیں دسمبر کی پوری تنخواہ ان کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب شیخ الجامعہ سندھ جامشورو پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے جامعہ سندھ کے حقدار چھوٹے ملازمین کو وردی و جرسی الاؤنس رواں ماہ کے آخر تک یا دسمبر کی تنخواہوں میں دینے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔