منگل, نومبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینVC گومل یونیورسٹی کی ہدایات پر عیسائی ملازمین کو پیشگی تنخواہ اور...

VC گومل یونیورسٹی کی ہدایات پر عیسائی ملازمین کو پیشگی تنخواہ اور پینشن ادا کر دی گئی

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پرڈائریکٹر فنانس ارم گل نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کوکرسمس کے موقع پر فوری تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کر دی

ْڈیرہ اسماعیل خان() وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر فنانس میڈم ارم گل کو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو 25دسمبر کرسمس کے موقع پر فوری تنخواہ اور پنشن کی دائیگی کر دی گءی، تاکہ اقلیتی برادی کو کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیاں منانے میں کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرفنانس میڈم ارم گل نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام ملازمین کے مسائل کا حل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں قومی اور بین الاقوامی ثقافتی تقریب کا انعقاد

یہی وجہ ہے کہ کرسمس کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے خصوصی طور پر اقلیتی برادری کو فوری طور پر تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کر دی جس پر کام شروع کر کے گومل یونیورسٹی میں کام کرنیوالے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

 

تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا سنتے ہی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین