جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینعدالت کا محکمہ تعلیم کو سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے...

عدالت کا محکمہ تعلیم کو سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کا حکم

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) کو حکم دیا ہے کہ لاہور میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات ایک ہفتے سے بڑھا کر دو ہفتے کرنے پر غور کیا جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر سموگ سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ انہوں نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایت کی کہ وہ اشتہارات کے ذریعے سموگ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔

سماعت کے دوران وکیل اظہر صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ اسکولوں نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے جو کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو جائے گا ، تاہم شہر کی سموگ سے بچوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔

اس سلسلے میں جسٹس شاہد کریم نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ سموگ کی روشنی میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے خیال پر غور کرے ۔

مذید پڑھیں : پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا

عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے (EPD) اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو بھی ہدایت کی کہ وہ پنجاب حکومت سے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کی نگرانی کے لیے طویل فاصلے تک کیمرے حاصل کرنے کی درخواست کریں ۔

اس سے قبل، پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول 24 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات منائیں گے اور 2 جنوری 2023 (پیر) کو دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین