کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام شیخ الجامعہ ڈاکٹر پروفیسر محمد ضیاالدین کی منظوری کے بعد قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ علی کے دستخط سے جاری ہونے والے دفتری حکم نمبر 5032/2022 کے مطابق اسلام آباد کیمپس میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق کو کیمپس انچارج بنا دیا گیا ہے ۔
جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق شعبہ معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق پڈا کو ہٹا کر شعبہ میں رجوع بکار ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ضیا الدین نے نمائندہ ایجوکیشن نیوز کو تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد کیمپس کا انچارج لگنے کے لئے ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق نے انہیں متعدد سفارشی فون کرائے ، جن میں بعض فون وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے اور بعض فون وزارت تعلیم سے اور اس کے علاوہ بھی دیگر پرائیویٹ نمبروں سے کالز کرائی تھیں ، جس کے بعد قائم قام شیخ الجامعہ نے ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق کو فون کرکے شختی سے منع کیا تھا کہ اس کی سفارش کا اب فون آیا تو بطور شیخ الجامعہ وہ اسے شوکاز اور چارج شیٹ دیں گے ۔
تاہم حیران کن طور پر ایک ماہ بعد حافظ اسحاق کو ہی کیمپس کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ حافظ محمد اسحاق سے صلح کرانے میں اہم کردار سابق سینیٹر ڈاکٹر افتخار طاہری نے ادا کیا ہے ۔ جس میں سب سے اہم دو معاہدوں پر اتفاق ہوا کہ حافظ اسحاق اپنی تعیناتی کے بدلے کراچی کیمپسز کو دو کروڑ 60 لاکھ روپے فراہم کریں گے ، اس کے بعد وزیر تعلیم رانا تنویر سے ملاقات بھی کرائیں گے ورنہ ان کو مستقل وائس چانسلر تعینات کرائیں گے ۔
مذید پڑھیں : جامعہ کراچی: BDS ، MBBS فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
جس کے بعد شیخ الجامعہ نے وعدے کے مطابق انہیں کیمپس انچارج تعینات کرایا ، اور حافظ اسحاق نے وعدے کے مطابق دو کروڑ 60 لاکھ روپے کراچی کیمپس کو جاری کرنے کے لیئے تیاری مکمل کر لی ہے ۔ جس کے بعد وعدے کے مطابق حافظ محمد اسحاق اور مسعود مشکور مل کر ڈاکٹر پروفیسر ضیا الدین پر سرقہ نویسی کے الزام کو دور کرنے اور ان کے لئے مستقل وائس چانسلر تعینات ہونے کی راہ ہموار کریں گے اور ان کے سرقہ نویس شدہ کاغذات کو ہر ممکن درست کرنے کی کوشش کریں گے ۔
مسعود مشکور ، حافظ محمد اسحاق اور ڈاکٹر ضیا الدین میں ایک قدر مشرک یہ بھی ہے کہ تینوں پر سرقہ نویسی کا الزام ہے ۔ ان میں ایک کا سپروائزر بلیک لسٹڈ تھا ، دوسرے نے متعلقہ مضمون کے بجائے دوسرے مضمون کے ماہر کو ترجیع دی اور تیسرے نے اپنے ہی تھیسز سے مواد اٹھا کر تحقیقی مقالے لکھ ڈالے ہیں ۔
حافظ محمد اسحاق کی جانب سے اسلام آباد کیمپس کے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کراچی کے دونوں کیمپسز کو جاری کئے جائیں گے جس کے بعد کراچی کے اساتذہ کو تنخواہ جاری کی جائے گی ۔ جب کہ ہاوس سیلنگ کا مسئلہ جوں کا توں رہنے کے قوی امکانات ہیں ۔
مذید پڑھیں : پاکستان میں پہلی بار علمائے کرام نے الغزالی یونیورسٹی کا چارٹر حاصل کر لیا
ڈاکٹر افتخار طاہری سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ، جب کہ اسلام کیمپس کے سابق انچارج شعبہ معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر احتشام الحق پڈا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کروں گا ۔ اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے قائم مقام شیخ الجامعہ ڈاکٹر پروفیسر ضیا الدین سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ۔
اسلام کیمپس کے انچارج ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ یونیورسٹی ایک ہے ، وائس چانسلر ایک ہے ، وی سی کا ایک آرڈر آئے گا تو لازمی ہے کریں گے ۔ انہوں نے کہا میں سنڈیکیٹ کا ممبر رہا اور میں نے اختلافی نوٹ لکھے ہیں اور اب اگر میں وزیر اعظم یا وزیر ہائوس سے اگر ان کے رابطے کرائوں گا تو خود اپنے لیئے کیوں نہ کروں ؟۔ انہوں نے مجھے آئے ہوئے ابھی 48 گھنٹے ہوئے ہیں میں نے متعدد اہم فیصلے کیئے ہیں اور این او سیز جاری کئے ہیں ۔ پی ایچ ڈی پروگرام کمپیوٹر سائنس کی اجازت دی ہے اور اس کے بعد کمپیوٹر انجنیئرنگ کی اجازت دی ہے ۔ میں ایسے ہی اہم فیصلے کرتا ہوں ، اگلے ہفتے سپورٹس ویک شروع ہو رہے ہیں ۔ یہ سب کام اہم ہیں جو میں کر رہا ہوں ۔