جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینتحفظ ماحولیات اور توانائی کا شعور بچوں میں اجاگر کرنا ہو گا...

تحفظ ماحولیات اور توانائی کا شعور بچوں میں اجاگر کرنا ہو گا : محمد عرفان شیخ

کراچی : محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی اور روٹری کلب کراچی ریژیڈنسی چیپٹر کے اشتراک سے اسکولوں میں” تحفظ ماحولیات” کے عنوان سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے ، جس میں ورکشاپس کے زریعے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائیگا ۔

جس میں "فضائی آلودگی، سمندری پانی کی آلودگی، کیمیائی آلودگی، فضلہ کا انتظام، موسمیاتی بحران،حیاتیاتی تنوع کا نقصان، ماحولیات، صحت، خوراک کی حفاظت، ماحولیاتی جد و جہد اور قانونی فریم ورک” کے موضوعات شامل ہیں ۔

اس سلسلے میں روٹری کلب کراچی ریژیڈنسی چیپٹر کے صدر سید باصر زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آفس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ سے ملاقات کی اور پروگرامز کو شیڈول کیا ۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا انچارج کس ایما پر لگایا گیا ؟

اس موقع پر محمد عرفان شیخ نےبتایا کہ بلدیہ وسطی کے تمام اسکولوں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ تمام طلباء اپنی انفرادی اوراجتمائی زمہ داریوں سے آگاہ ہوں، بچوں کو بتانا ہو گا کہ آج ہم جو کچھ کرتے ہیں وہ ہمارے مستقبل کے فائدے کے لئے ہے ۔

سید باصر زیدی نے کہا کہ اس مہم کا مقصد طلباء کو دنیا کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے بارے میں بتانا اور موسمی حالات ،آب و ہوا میں بدلاؤ او گلوبل وارمنگ سے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل سے آگاہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین