کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی اور پارینہ فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی کے درمیان دونوں اداروں کی”باہمی تحقیقی تعاون کا قیام“ پر مفاہمتی یادداشت کی تقریب جامعہ اردو میں منعقد ہوئی ۔
اس موقع پر قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین اور پارینہ فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز گِل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے کہا کہ دونوں اداروں کے ساتھ ہونے والے باہمی اشتراک سے طلبہ کوتحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں یہ مفاہمتی یادداشت مدد گار ثابت ہو گی اور طلبہ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور طلبہ کو جامعہ سے پاس ہونے کے بعد ملازمت کے اچھے مواقع میسر ہوں گے۔
مزید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا انچارج کس ایما پر لگایا گیا ؟
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ادارے موجودہ معاہدے کے نفاذمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ پارینہ فارما لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز گِل نے کہا کہ اس ایم او یو سے دونوں ادارئے تعلیمی تعاون ، فنڈز کی دستیابی، پاکستان میں نافذ ضوابط اور انتظامی قواعد کے فریم ورک کے ساتھ شامل ہوں گے۔
اس موقع پر قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی نے کہا کہ ابتدا مےں تےن شعبہ جات خرد حیاتیات،کیمیا اور فارمیسی شامل کیے گئے ہیں اور اس میں نےیچرل پروڈکٹ پر کام کیا جائے گا ۔
چئیر پرسن شعبہ خرد حییاتیات ڈاکٹر زیبا عمران نے کہا کہ شعبے میں تحقیقی سرگرمیاں جاری ہے اس پلیٹ فارم سے پہلے مرحلے میں چار طلبہ کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے ۔ جب کہ باقی طلبہ کو مرحلہ وار سلیکٹ کیا جائیگا تیین ماہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے طلبہ کو نوکری دی جائے گی اور یہ تحقیق ریسرج طلبہ کے مقالے لکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہونگے ۔