اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ 2023 کے انرولمنٹ فارم آن لائن جمع کرے گا :...

انٹر بورڈ 2023 کے انرولمنٹ فارم آن لائن جمع کرے گا : ڈاکٹر سعید الدین خان

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 2023ء سے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کرنے کا آغاز کر رہا ہے ۔اس حوالے سے آج بروز منگل 20 دسمبر کو انٹر بورڈ کراچی میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا کیلئے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انٹر بورڈ کراچی امتحانی امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھاتا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے 2023ء سے انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کروانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی اور پارینہ فارما کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال سے طلبہ یا تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے انٹر بورڈ کراچی آنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ وہ بورڈ کے ویب پورٹل کے ذریعہ انرولمنٹ فارمز آن لائن جمع کروا سکیں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے شرکاء کو آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانے کے پورے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرموجود تعلیمی اداروں کے سربراہان اور میڈیا پرسنز نے اس طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹر بورڈ کراچی کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں انٹربورڈ جدید ٹیکنالوجی اپنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

یاد رہے انٹر بورڈ کراچی پہلے ہی طلبہ کو ٹی سی ایس (TCS) کے ذریعہ گھر بیٹھے بورڈ سے متعلقہ دستاویزات کے حصول کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین