ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولتازہ ترینتعمیراتی تنازعات کے پائیدار قوانین ضروری ہیں: ڈاکٹر سروش لودھی

تعمیراتی تنازعات کے پائیدار قوانین ضروری ہیں: ڈاکٹر سروش لودھی

کراچی() جامعہ این ای ڈی، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان اور چارٹر انسٹی ٹیوٹ آف آربٹریٹر کے اشتراک سے ایک روزہ عالمی سیمینار کا انعقاد شعبہ سول انجینئرنگ کے اشرف حبیب اللہ اے وی ہال میں کیا گیا۔

سیمینار سے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر سہیل بشیر، برانچ چیئر چارٹر انسٹی ٹیوٹ آف آربٹریٹر (سی آئی اے آر بی) میاں شیراز جاوید، ڈین پروفیسر ڈاکٹر اسد الرحمان، مس نوین مرچنٹ سمیت ایسوسی ایٹ پروفیسر سول انجینئرنگ اور فوکل پرسن ڈاکٹر فرخ عارف نے خطاب سمیت پینل ڈسکشن کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعمیراتی قوانین کی تعلیم دی ہی نہیں جاتی تھی۔ این ای ڈی نے کنسٹرکشن لاء کا آغاز کیا اور ڈگری دینی شروع کی۔ نیز یہ کہ انہوں نے این ای ڈی سول انجینئرنگ کے تحت کنسٹرکشن لاء ڈگری کی اہمیت پر زُور دیا اور کہاکہ تعمیراتی تنازعات کے پائیدار قوانین ضروری ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ذوالفقار احمد خان اور جسٹس مبین لاکھو نے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ سیمینار میں ٹیکنیکل سیشن ہوۓ جس میں بڑی تعداد میں کنسٹرکشن لاء کے طالب علموں نے شرکت کی۔

برطانیہ سے آۓ یو کے کنسٹرکشن انڈسٹری کونسل(سی آئی سی) لائبلیٹی پینل کے چیئرمین انجینئر ناصر خان سمیت ملکی ماہرین نے زُور دیا کہ تعمیراتی قوانین کے اطلاق سے تعمیرات کی کارکردگی کاموازنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر عمارات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔جب کہ ان قوانین کا اطلاق تعمیراتی صنعت کے لیے بہتری کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر این ای ڈی کے رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور چارٹر انسٹی ٹیوٹ آف آربٹریٹر کے میاں شیراز جاوید نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ثبت کیے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین