اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل...

جامعہ کراچی : ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد

کراچی : انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز جامعہ کراچی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال شمس نے کہا کہ کلائمٹ رسک انڈیکس کے مطابق دنیا کے 180 ممالک میں سے ماحولیاتی تبدیلی سے سب زیادہ متاثرہ ممالک میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔

پورٹو ریکو ماحولیاتی تغیرا ت کی وجہ سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جبکہ قطر دنیا کا سب سے کم متاثرہ ملک ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کو حالیہ سیلاب سے 10 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچاہے جبکہ 20 لاکھ گھر پانی میں بہہ گئے ہیں اور 33 ملین لوگ اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد کی جامعہ اردو اساتذہ احتجاج میں شرکت

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ ہذا میں منعقدہ محمد اجمل خان میموریل لیکچر سیریز بعنوان: ”گلوبل وارمنگ،اس کی وجوہات،مضمرات اور کنٹرول“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر شمس نے مزید کہا کہ مصر میں ہونے والی حالیہ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 2030 تک گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 45 فیصد کمی لائی جائے گی تاکہ دنیا کا ٹمپریچر 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہ کرسکے۔

کانفرنس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام ممالک ماحول دوست توانائی کی طرف گامزن ہو نے کو یقینی بنائیں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں بتدر یج کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔کانفرنس میں جی سیون ممالک اور 20سب سے زیادہ متاثر ہ ممالک نے 200 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا جس سے پاکستان استفادہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین