جمعہ, جون 13, 2025
صفحہ اولNewsگورنمنٹ فیزیکل کالج سکھر میں ریجنل ڈائریکٹر کا دورہ بے سود

گورنمنٹ فیزیکل کالج سکھر میں ریجنل ڈائریکٹر کا دورہ بے سود

کراچی : گورنمنٹ فیزیکل کالج سکھر میں ریجنل ڈائریکٹر کا دورہ ‛ بایو میٹرک ریکارڈ میں غیر حاضریاں اور غیر ضرروری مسلسل حاضری کے بعد کی رخصت سمیت اسٹاف و اساتذہ کی کمی ثابت ہو گئی ۔ ڈائریکٹر نے پرنسپل سے اساتذہ و اسٹاف کی کمی پر ڈیمانڈ کی درخواست وصول کر کے جلد اسٹاف و اساتذہ کی تعیناتی کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔

کالج میں بغیر ضرورت کے تعینات انگریزی کے دونوں اساتذہ کو ہٹانے کی ابھی تک کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر زاہد حسین عباسی اور بشیر احمد بخاری اور پولیٹیکل سائنس کے مختار احمد سومرو کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی ۔

کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی تین ہی اسامیاں ہیں جن پر تینوں غیر متعلقہ یعنی انگریزی اور پولیٹیکل سائنس کے اساتذہ براجمان ہیں ۔ جن کے مضامین بھی کالج میں نہیں تاہم گھر کے قریب پوسٹنگ ہونے کی وجہ سے وہ تعینات ہیں ۔

گورنمنٹ فیزیکل کالج میں ریجنل ڈائریکٹر کے دورے کے دوران ایک افسر ساتھ اور بھی موجود تھے ۔ اس دوران اساتذہ و عملے سے شکایات بھی سنیں ۔

فیزیکل کالج کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس کالج میں فیضان راجپوت اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن، سجاد ملاح اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن ‛ عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن کی جگہ تعیناتی کی جائے اور زاہد حسین عباسی اسسٹنٹ پروفیسر انگلش ‛ بشیر احمد بخاری اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی اور مختار احمد سومرو اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس کا تبادلہ کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین