اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولUncategorizedگورنمنٹ فزیکل کالج سکھر میں ریجنل ڈائریکٹر کا دورہ بے سود

گورنمنٹ فزیکل کالج سکھر میں ریجنل ڈائریکٹر کا دورہ بے سود

کراچی : گورنمنٹ فزیکل کالج سکھر میں ریجنل ڈائریکٹر کا دورہ ، بایو میٹرک ریکارڈ میں غیر حاضریاں اور غیر ضرروری مسلسل حاضری کے بعد کی رخصت سمیت اسٹاف و اساتذہ کی کمی ثابت ہو گئی ۔ ڈائریکٹر نے پرنسپل سے اساتذہ و اسٹاف کی کمی پر ڈیمانڈ کی درخواست وصول کر کے جلد اسٹاف و اساتذہ کی تعیناتی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اب تک مکمل کارروائی نہ ہو سکی ۔

کالج میں بغیر ضرورت کے تعینات انگریزی اور پولیٹیکل سائنس کے دونوں اساتذہ کو ہٹانے کی ابھی تک کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر بشیر احمد بخاری اور پولیٹیکل سائنس کے مختار احمد سومرو کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں ہو سکی ۔

کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی 2 ہی اسامیاں خالی ہیں ، جن پر دونوں غیر متعلقہ یعنی انگریزی اور پولیٹیکل سائنس کے اساتذہ براجمان ہیں ۔ جن کے مضامین بھی کالج میں نہیں ہیں تاہم گھر کے قریب پوسٹنگ ہونے کی وجہ سے وہ تعینات ہیں ۔ جب کہ انگریزی کے دو لیکچرار اس کالج میں موجود ہیں ۔

فزیکل کالج کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس کالج میں فیضان راجپوت اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن، سجاد ملاح اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن اور جئے پال کمار ، اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن کی تعیناتی کی جائے اور بشیر احمد بخاری اسسٹنٹ پروفیسر انگلش اور مختار احمد سومرو اسسٹنٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس کا تبادلہ کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین