جمعہ, مئی 17, 2024
صفحہ اولNewsحکومت سندھ کی خواتین کیلئے 4 ووکیشنل سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری

حکومت سندھ کی خواتین کیلئے 4 ووکیشنل سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ نے 4 گرلز ووکیشنل سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے جس پر 22 کروڑ 7 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ ہوں گے ۔

اس بات کی منظوری محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے دے دی ہے جس کے منٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں منصوبہ کے تحت گوٹھ پنہل خان چانڈیو تحصیل سکرنڈ ضلع شہید بینظیر آباد ، ڈرب پیر مہر علی شاہ تحصیل کنگری ضلع خیرپور میرس ، گوٹھ نور آباد تحصیل نور آباد تحصیل وارہ ضلع قمبر شہداد کوٹ اور گوٹھ دسور تحصیل جھنڈو مری ضلع ٹنڈوالہیار میں گرلز ووکیشنل سینٹرز قائم کئے جائیں گے ۔

یہ منصوبہ 10 اکتوبر 2017ء کو ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منظور کیا گیا ۔ جس پر 9 کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے ۔ جس میں لڑکیوں کو فیشن ڈیزائننگ ، بیوٹیشن اینڈ اسکن کیئر اور کمپیوٹر آئی ٹی ٹریننگ دینی تھی محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے 22 کروڑ 70 لاکھ 99 ہزار روپے کی نظر ثانی پی سی ون پیش کی ۔

اس کے بعد مہنگائی اور مارکیٹ ریٹ بڑھنے کے بعد دفاتر کے آلات ، فرنیچر ، کمپیوٹر آئی ٹی لیب ، فیشن ڈیزائننگ ، بیوٹیشن اینڈ اسکن کیئر کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا پھر اسٹیبلائیزر ، واٹر فلٹر یو پی وی سی دروازے ، کھڑکیاں ، اینٹیں ، گرے ماربل ، ریلنگ ، پتھر ، اسکول کے نام کی پلیٹس ، دروازوں کے تالے اور کچن کیبینٹ بھی منصوبہ میں شامل کئے گئے ۔

اس لئے منصوبہ پر مختص رقم میں اضافہ کیا گیا اس منظوری کے بعد اب محکمہ خزانہ اس منصوبے کے لئے رقم جاری کرے گا تاکہ فوری طور پر اس منصوبے پر کام شروع کیا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین