لاہور : پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ پی بی سی سی کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ جس میں پنجاب کے تمام بی آئی ایس ای کے سربراہان نے شرکت کی تھی ۔ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات بالترتیب یکم اپریل 2023 اور 20 مئی 2023 کو شروع ہوں گے ۔
اس سال تمام BISEs کے تحت کلاس 9 اور 10 کے سالانہ امتحانات چند ماہ کی تاخیر کے بعد منعقد ہوئے ۔ کلاس 10 کے امتحانات مئی میں ہوئے تھے جبکہ کلاس 9 کے امتحانات مئی ، جون میں منعقد کیے گئے تھے ۔
مذید پڑھیں :لیاری نرسنگ کالج کی سابق پرنسپل شبانہ بلوچ کی احتجاج کے نام پر ڈرامہ بازی پکڑی گئی ؟
کلاس 9 کے سالانہ امتحانات 26 مئی کو شروع ہوئے اور 10 جون کو ختم ہوئے ۔ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو ہوا ۔ کلاس 10 کے فائنل پیپرز 10 مئی کو شروع ہوئے اور 25 مئی کو ختم ہوئے۔ دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 31 اگست کو کیا گیا ۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
اس سلسلے میں پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) نے مطلع کیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 24 دسمبر 2022 سے 31 دسمبر 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی ۔ سکول 2 جنوری 2023 کو دوبارہ کھلیں گے ۔

