Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینڈائریکٹویٹ جنرل پرائیویٹ اسکول کی نجی اسکولوں کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق...

ڈائریکٹویٹ جنرل پرائیویٹ اسکول کی نجی اسکولوں کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم ہدایات

کراچی : ڈائریکٹر جنرل پرائیوئٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے نجی اسکولوں کو بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل پرائیوئٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ تمام تعلیمی ادارے جن میں 15 جنوری 2023 کو منعقد کئے جانے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں ان کے سربراہان پرنسپل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اداروں میں بنیادی سہولیات جن میں واش روم، پینے کا صاف پانی ، بجلی ، معذور افراد کے لئے ریمپ پیڈ شامل ہیں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

مذید پڑھیں : پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل پرائیوئٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے تمام کی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ چوکیدار کے ساتھ اسکول انتظامیہ کا ایک نمائندہ بھی اسکول میں موجود رہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر اسکول چوکیدار اور اس نمائندہ کو دیں تاکہ جب بھی الیکشن کمیشن کے افسران یا ڈائیرکیٹریٹ کے افسران اسکول کا دورہ کریں تو ان سے رابطہ ممکن ہو سکے ۔

اس کے علاوہ نجی اسکولوں کے سربراہان کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ اس سلسے میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نا آئیں تاکہ الیکشن کا انعقاد بغیر کسی رکاوٹ کے کیا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین