جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپولیس افسر کو DSP کے امتحان میں ٹاپ کرنے کے باوجود انٹرویو...

پولیس افسر کو DSP کے امتحان میں ٹاپ کرنے کے باوجود انٹرویو میں صفر نمبر کا انوکھا واقعہ

پشاور : خیبر پختون خواہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر فاسٹ ٹریک پروموشن کے لیئے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لینے کے باوجود انٹرویو میں صفر نمبر دیئے گئے ہیں ۔

پولیس افسر رضوان اللہ نے تیزی سے ترقی کے لیے امتحان دیا ، رضوان اللہ نے اپنے مسئلے کے حل کے لیے کے پی پولیس کے سینئر کمانڈ سے رابطہ کیا۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحریری امتحان میں ٹاپرز کا انٹرویو میں فیل ہونا سرکاری اداروں میں ایک عام سی بات ہے ۔ یہ بنیادی طور پر کرونیزم یا اقربا پروری کی بنیاد پر امیدواروں کو فروغ دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کی سات اسامیوں کے لیے 23 کے قریب امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا اور رضوان اللہ نے 456 نمبر لے کر امتحان میں ٹاپ کیا۔ تاہم، انٹرویو لینے والوں نے پراسرار طور پر اسے صفر نمبر دیئے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق اگر دیگر امیدواروں کے انٹرویو اور تحریری اسکور کو ملایا جائے تو پھر بھی رضوان اللہ کے نمبر دوسروں سے زیادہ ہوں گے ۔ کوئی بھی امیدوار، جو انٹرویو میں ناکام ہو جاتا ہے، براہ راست ڈی ایس پی کے عہدے پر تقرری کی دوڑ سے باہر ہو جاتا ہے ۔

یہ کے پی پولیس کے تقرری کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ انٹرویو لینے والوں کے مقاصد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے ، جنہوں نے عجیب طور پر امیدوار کو ناکام کیا اور اس کی تعلیمی کارکردگی کو نظر انداز کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین