جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینقائمہ کمیٹی کی کامسیٹس یونیورسٹی کو ملازمین کے مالی معاملات حل کرنے...

قائمہ کمیٹی کی کامسیٹس یونیورسٹی کو ملازمین کے مالی معاملات حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے جمعرات کو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو یونیورسٹی کے یومیہ اجرت والے ملازمین کے مسائل دو ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی ساجد مہدی کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کوکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے انچارج اکیڈمکس نے یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ کمیٹی نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے حکام کو ہدایت کی کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے مسائل دو ماہ میں حل کیے جائیں ۔

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کے ریکٹر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کو ملک کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی تخلیق، ترقی اور فروغ دینے کے لیے ’یونیورسٹی آف انڈسٹری‘ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : پنجاب میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کمیٹی نے تحقیقی شعبے میں نیوٹیک اسلام آباد کی کامیابیوں کو بھی سراہا اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے جاری تحقیقی منصوبوں کے لیے یونیورسٹی کو ضروری فنڈز فراہم کیے جائیں۔

اجلاس میں ایم این ایز نثار احمد چیمہ، چوہدری محمد اشرف، زیب جعفر، سکندر علی راہو پوٹو نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت قانون و انصاف، PEC، NUTECH اور COMSATS یونیورسٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین