جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپنجاب یونیورسٹی کیمپس میں میاواکی پروجیکٹ کے تحت جنگل تیار کر لیا...

پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں میاواکی پروجیکٹ کے تحت جنگل تیار کر لیا گیا

کراچی : پنجاب یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں میاواکی پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے، جس میں پہلے ہی دو ایکڑ اراضی پر 7000 کے قریب پودے لگائے گئے ہیں، جبکہ مزید پودے لگائے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے گرین پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار شاہد جاوید ، ریذیڈنٹ آفیسرز (آر اوز)، کرنل (ر) عمر خالد اور جلیل طارق، اسٹوڈنٹ افیئرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد رشید اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ طلباء نے بھی شرکت کی ۔

ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاواکی جنگل میں بے شمار درخت لگائے جا رہے ہیں اور کہا کہ یہ منصوبہ آکسیجن کے ذخائر کا کام کرے گا اور پرندوں کی مختلف اقسام کا گھر بھی ہو گا ۔

مذید پڑھیں : پشاور : KP حکومت نے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی اس منصوبے کے تحت طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کو ماحول دوست ماحول فراہم کرے گی ۔اس سال اکتوبر کے شروع میں کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نجی تنظیم کے ساتھ اشتراک میں اسلام آباد میں دنیا کا سب سے بڑا میاواکی جنگل تیار کیا ۔

سی ڈی اے کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس اور ماڑی پیٹرولیم کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے اسلام آباد کے H-12 سیکٹر میں پودا لگا کر جنگل کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سی ڈی اے کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ جنگل 17 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور افتتاح کے وقت پہلے ہی مختلف اقسام کے 20,000 بڑے سائز کے پودے لگائے گئے تھے ۔ دریں اثنا، وفاقی دارالحکومت کے حکام جنگل کو بتدریج پھیلانے کے لیے مزید پودے لگا رہے ہیں۔ پودے کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک خصوصی حفاظتی باڑ بھی لگائی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین