جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپی ایم سی کی بلوچستان اور سابق فاٹا کے MBBS اور BDS...

پی ایم سی کی بلوچستان اور سابق فاٹا کے MBBS اور BDS طلباء کیلئے خوشخبری

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے نشستوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے ۔

پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن نے خیبر پختون خوا (کے پی)، بلوچستان اور پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں مختص کوٹہ بڑھا دیا ہے ۔

انضمام شدہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے طلباء کے لیے نشستوں میں اضافے کے مطابق خیبر پختون خوا کے خیبر میڈیکل کالج کی 250 سیٹوں میں 30 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔سیدو میڈیکل کالج سوات کی 100 سیٹوں میں 19 کا اضافہ ، گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کی 100 سیٹوں میں 18 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ نوشہرہ میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں میں 18 کا اضافہ ، گجو میڈیکل کالج صوابی کی 50 سیٹوں میں 23 کا اضافہ ، کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کوہاٹ 100 سیٹوں کے بعد 18 کا مذید اضافہ ، خیبر کالج آف ڈینٹسری پشاور کی 80 سیٹوں کے بعد 20 کا مذید اضافہ کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں میاواکی پروجیکٹ کے تحت جنگل تیار کر لیا گیا

ایوب ڈینٹل سیکشن ایبٹ آباد کی 25 سیٹوں کے بعد مذید 30 کا اضافہ ، باچا خان میڈیکل کالج مردان کی 50 کے بعد 54 مذید کا اضافہ ، باچا خان ڈینٹل کالج مردان کی 25 سیٹوں کے بعد 30 کا مذید اضافہ ، خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی 100 کے بعد 53 کا مذید اضافہ ، ایوب میڈیکل ایبٹ آباد کی 250 سیٹوں کے بعد 20 کا مزید اضافہ ، بنوں میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں میں 13 کا اضافہ ، کے ایم یو انسٹیوٹ ڈینٹل سائنس کوہاٹ کی 50 سیٹوں میں 9 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

پنجاب کے اداروں میں امیر الدین میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں کے بعد 10 کا اضافہ ، ڈی جی خان میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں کے بعد 20 کا اضافہ ، گجرانوالہ میڈیکل کالج کی 100 کے بعد 20 کا مذید اضافہ ، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کی 100 کے بعد مذید 20 ، نواز شریف میڈیکل کالج کی 50 کے بعد مذید 10 کا اضافہ ، نشتر میڈیکل کالج کی 250 سیٹوں کے بعد مذید 50 کا اضافہ ، پنجاب میڈیکل کالج کی 250 سیٹوں کے بعد مذید 50 کا اضافہ ، قائد اعظم میڈیکل کالج کی 300 سیٹوں کے بعد مذید 25 کا اضافہ ، ساہیوال میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں کے بعد 20 کا مذید اضافہ کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : پنجاب یونیورسٹی کیمپس میں میاواکی پروجیکٹ کے تحت جنگل تیار کر لیا گیا

اس کے علاوہ سرگودھا میڈیکل کالج کی 100 سیٹوں کے بعد مذید 20 کا اضافہ ، سروس انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنس کی 200 سیٹوں کے بعد مذید 20 کا اضافہ ، شیخ زید میڈیکل کالج 150 سیٹوں کے بعد مذید 10 کا اضافہ ، de’ Montmorency کالج آف ڈینٹسٹری کی 100 سیٹوں کے بعد مذید 10 کا اضافہ ، ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج کی 50 کے بعد مذید 15 کا اضافہ ، انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری نشتر میڈیکل کالج کی 50 کے بعد مذید 15 کا اضافہ ، آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی کی 200 سیٹوں کے بعد مذید 4 کا اضافہ کے علاوہ ڈینٹل سیکشن آرمی میڈیکل کالج کی 50 سیٹوں کے بعد مذید 4 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

بلوچستان کے کالجز میں بولان میڈیکل کالج کوئٹہ 300 سیٹوں کے بعد مذید 86 کا اضافہ اور ڈیٹل سیکشن بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کی 50 سیٹوں کے بعد مذید 29 کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین