اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

کراچی : پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج (PNEC) کے 34ویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف نے 382 گریجویٹس میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز اور بیچلرز کی ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ مختلف تعلیمی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو 41 میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے پاک بحریہ کے افسران کو علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے مساوی تربیت دینے کے عزم کو اُجاگر کیا۔

ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس بات کو سراہا کہ غیر ملکی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اس کالج کے انجینئرنگ شعبے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے گریجوشن مکمل کرنے والے طلباء کو تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کی بنا پر اعزازات اور امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج نے خطبہ استقبالیہ کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج انجینئرنگ کے شعبے میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلباء دنیا بھر کے اعلیٰ اداروں میں فرائض ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کی ٹیم نے پانچ بین الاقوامی اور چار قومی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

کانووکیشن کی تقریب میں دفاعی افواج کے حکام، سول اداروں کے نمائندگان اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین