اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ تریناسلام آباد دھماکے میں جامعہ فرقانیہ کے 2 طلبہ بھی زد میں...

اسلام آباد دھماکے میں جامعہ فرقانیہ کے 2 طلبہ بھی زد میں آ گئے

اسلام آباد : جامعہ فرقانیہ کے دو طلبہ دھماکے کی زد میں آ گئے، دھماکے کی وجہ سے دونوں طلبہ زخمی، زخمی طلبہ کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک کی حالت تشویشناک جبکہ ایک طالبعلم کو معمولی زخم آیا ۔

جامعہ کے مہتمم اور امیر جمعیت علمائے اسلام اسلام آباد مولانا عبدالمجید ہزاروی نے پمز میں زخمی طلبہ کی عیادت کی، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا ظہور احمد علوی اور دیگر کی طرف سے اسلام آباد دھماکے پر اظہار افسوس، حادثے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں ہونے والے دھماکے میں جہاں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار پولیس اہلکاروں سمیت چھے افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمی ہونے والوں میں جامعہ فرقانیہ مدنیہ کوہاٹی بازار راولپنڈی کے دو طلبہ بھی شامل ہیں ۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

جامعہ کے ناظم اعلٰی مولانا زبیر زرین کے مطابق تخصص فی الفقہ کے طالبعلم نوید احمد اور دورہ حدیث کے طالبعلم انعام الرحمن شاہین کرکٹ گراؤنڈ سے کرکٹ کھیل کر واپس آ رہے تھے اور دھماکے کی زد میں آ گئے ۔زخمی ہونے والے طلبہ کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جہاں جامعہ کے مہتمم مولانا عبدالمجید ہزاروی اور دیگر علماء کرام نے ہسپتال میں زخمی طلبہ کی عیادت کی- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم برائے پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید، رکن مجلس عاملہ مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالغفار اور مولانا مفتی عبدالسلام سمیت دیگر نے اس حادثے پر اظہار افسوس کیا اور شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور مدرسہ کے طلبہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین