ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینخیر پور میں کامسیٹس یونیورسٹی کا نیا کیمپس بنانے کا اعلان

خیر پور میں کامسیٹس یونیورسٹی کا نیا کیمپس بنانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے خیرپور میں کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے یہ خوش خبری ضلع خیرپور کے علاقے پیر گڈو اور کوٹ ڈیجی کے دورے کے دوران دی ۔

جمعرات کو خیر پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کیمپس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مکانات کے لیے فنڈ دینے کا وعدہ کیا ۔

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

مذید پڑھیں :اسلام آباد دھماکے میں جامعہ فرقانیہ کے 2 طلبہ بھی زد میں آ گئے

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں حکومت سیلاب سے متاثر ہونے والوں، ہونے والے نقصانات، سیلاب سے ہونے والی تباہی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا کیس پیش کرے گی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر معزز مہمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب سے قبل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے انہیں بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین