پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ تریندہشت گرد اپنے مکروہ عزائم سے اسلام کو بد نام کر رہے...

دہشت گرد اپنے مکروہ عزائم سے اسلام کو بد نام کر رہے ہیں : ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری

ورلڈ آرگنائزیشن فار الازہر گریجوایٹس پاکستانی برانچ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری اور نائب صدر اور جنرل سیکریٹری محمد اسلم رضا الازہری نے دہشت گردانہ کارروائیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیمیں شرعی احکامات سے نا بلد ہیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ دلائل اور مقاصد کے درمیاں فرق اور مصلحت اور فساد کے درمیان میں فرق سے بھی ناواقف ہیں اور یہ متفق اور مختلف فیہ مسائل کے درمیان میں فرق سے بھی ناواقف ہیں ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اس جہالت کی وجہ سے ان کی سوچ میں جو خلل اور دوسرے کی رائے کو برداشت نہ کرنے سے جو دینی تشدد اور تعصب ان میں پیدا ہوا ہے اس کی وجہ سے یہ دوسروں کو گناہ گار اور اور ان پر کفر کا فتوی لگانے میں جلدی کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں : اسلام آباد دھماکے میں جامعہ فرقانیہ کے 2 طلبہ بھی زد میں آ گئے

اس رویے نے دین اسلام کی صورت کو گدلا کیا ہے ، بلکہ لوگوں کی نظر میں اسلام دہشت گرد دین کے طور پر پیش کیا ہے ۔ حالانکہ دین اسلام کا اس تعصب ِ تشدد اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں نے اپنے مکروہ افکار اور خیالات تکفیری فتووں ، خونی کاروائیوں اور انتہا پسندی کو اس دہشت گردی کے سائے میں پیش کیا وہ اسلام جو دلوں اور عقلوں کی چابی تھا ، اب خون خرابے قتل وغارت اور عدم برداشت کی نشانی بن گیا ہے حالانکہ اسلام کا اسے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بلکہ اسلام اپنے شرعی احکامات کے تحت کلیات خمس جان ،دین ،مال اور عزت کی حفاظت کے لیے آیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین