جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں اقلیتی برادری کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد

گومل یونیورسٹی میں اقلیتی برادری کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان : وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی میں کام کرنیوالے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد گومل یونیورسٹی کے قائد اعظم کیمپس میں کیا گیا ۔

جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان تھے ۔ جب کہ ان کے ہمراہ کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر اللہ نور، پرنسپل وینسم کالج فتح محمد ، پادری چن اور بابو عاشق گِل سمیت دیگر اعلیٰ افسران ، اقلیتی برادری ملازمین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان نے کہا کہ آج کی اس پرمسرت تقریب میں شامل ہونے اس بات کی دلیل ہے کہ گومل یونیورسٹی میں کام کرنیوالے تمام ملازمین چاہئے وہ افسران ہوں، اساتذہ یاملازمین اپنی اقلیتی برادری کے ہر خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور گومل یونیورسٹی کیلئے اقلیتی برادری خدمات قابل دید ہیں جس پر وہ تمام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی : تنخواہوں کی ممکنہ تاخیر کے پیش نظر انجمن اساتذہ کو تشویش ‛ 30 دسمبر کو دوبارہ اجلاس بلا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ محنت ، لگن اور جانفشانی سے کیا گیا کوئی بھی کام باعث شرم نہیں بلکہ باعث عزت ہوتا ہے اسلئے آپ تمام نیک نیتی اور ایمانداری سے ادارے کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردارا دا کرتے رہیں کیونکہ جو قومیں اپنے آپ کو تبدیل کرنے کا نہیں سوچیں گی ان میں کبھی تبدیلی نہیں آ سکتی ہے۔

الحاج دلنواز خان نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی پاکستان کی زرخیز یونیورسٹیوں میں شامل ہے اور اس میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں بشرط ہے کہ اس کی منیجمنٹ ٹھیک ہو کیونکہ جب انتظامی امور کی بہترین اور احسن طریقے سے انجام دہی نہ ہو رہی ہو تو وہ اداروں کا ناکام کر دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں ہم نے دن رات ایک کر کے دکھا دیا اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے 30 کروڑ گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک اس میں سے 10 کروڑ روپے گومل یونیورسٹی کو ملنے کی نوید بھی سنائی ہے ۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا کہ اس دفعہ گومل یونیورسٹی کے مختلف پروگرواموں میں ریکارڈ 14ہزار داخلے ہو نے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے آج تک نہیں ہوئے جو گومل یونیورسٹی کے مالی خسارے میں کمی کا باعث بنیں گے۔ الحاج دلنواز خان نے کہا کہ نیاسال 2023ء ان شاء اللہ گومل یونیورسٹی کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئے گا۔ اللہ پاک ہمارے ادارے ، ہمارے ملک اور یہاں بسنے والے تمام مذاہب کا حامی ناصر ہو۔

پادری چن نے اپنی دعائیہ کلمات سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض لازیر خان نے ادا کئے جبکہ پرنس نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کیا اور تقریب کے اختتام پر بابو عاشق گِل نے گومل یونیورسٹی کی بہتری ، ترقی ، خوشحالی اور مملکت خداد پاکستا ن کی سلامتی کیلئے دعا بھی کروائی ۔تقریب میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بچوںنے ٹیبلو بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنوا ز خان نے کرسمس کیک بھی کاٹا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین