کراچی : پاکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کی جانب سے پی اے ایف میوزیم میں طلبا کے لئے فیملی فن فیئر کا اہتمام کیا گیا ۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ و طلبا کے لئے مختلف پروگرامات کا انعقاد اور بعد ازاں انعامات کی تقسیم بھی کی گئی ۔
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن کی جانب سے پی اے ایف میوزیم میں فیملی فن فیئر کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں شہر بھر سے سیکڑوں اسکولوں کے ہزاروں طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ اکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز کے صدر انور علی بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی میلہ ہے اور اس طرح کے میلوں کا انعقاد ہم کرتے رہیں گے ۔ یہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں میں قوت و صلاحیت کا پیدا کرتی ہیں ۔
مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : شعبہ ارضیات کی اسسٹنٹ پروفیسر 13 برس بعد بھی ایم فل نہ کر سکیں
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سکریٹری جنرل عالم شیر اعوان نے کہا کہ طلبا کا اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا نہ ضروری ہے بلکہ ہر طالب علم کو خود بڑھ چڑھ کر اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہئے ۔ ایسے میلوں کی وجہ سے طلبا میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور طلبا میں جسمانی نشوونما کے لیئے اس طرح کے پروگرام ہونا ضروری ہیں ۔
فیملی فن فیئر میں ہزاروں طلبا اس میں شریک رہے ۔ اس موقع پر طلبا نے اپنے شاندار پرفامنس دی ، اور شائقین کو محظوظ کیا ۔
فیملی فن گالہ میں شریک پولیس انچاریہ علی سہاگ کا کہنا تھا کہ یہ شانداز پروگرام ہے ۔ یہاں پر بچوں نے بہترین ٹیبلوز پیش کئے ہیں ۔ پروگرام نہایت خوش آئند ہے ، بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے پیش نظر بچوں کے لئے اسٹالر بھی لگائے گئے ہیں ۔