کراچی : روٹری کلب انٹرنیشنل کراچی ریژیڈنسی چیپٹر کا پہلا یوم تاسیس شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔
اس موقع روٹری کے ڈسٹرکٹ گورنر سید تہذیب کاظمی سمیت شہر کی ممتاز علمی ادبی سماجی و کاروباری شخصیات بھی مدعو تھیں جبکہ محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر محمد عرفان شیخ نے اپنی ٹیم سمیت خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں کراچی ریژیڈنسی کے صدر سید باصر زیدی کی جانب سے میٹرک بورڈ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی بلدیہ وسطی کی طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
مذید پڑھیں : دہشت گرد اپنے مکروہ عزائم سے اسلام کو بد نام کر رہے ہیں : ڈاکٹر صاحبزادہ عزیر محمود الازہری
اس موقع پر منتظمین اور شرکاء کی جانب سے بچوں، اساتذہ اور انکے والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سید باصر زیدی نے اپنے خطاب میں اپنے ادارے کی توسط سے مستحق طلباء کے لئے میرٹ اسکالر شپ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بلدیاتی اسکولوں کے بچے خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں انکو آگے لایا جائے تو یہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
دریں اثناء رشین قونصلیٹ کے تعلیمی امور کے ناظم ضیاء الدین صدیقی نے بچوں سے زاتی طور پر ملاقات کی اور انکے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر انہوں نے بلدیہ وسطی کے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔