کراچی : یونیورسٹی آف کراچی نے امام علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران میں 200 بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کی شہادت کے احترام میں کلاسات اور امتحانات معطل کر دیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے میں امام علی خامنہ ای کی شہادت اور 200 بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کی شہادت کے احترام میں 2 مارچ 2026 کو تمام کلاسات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن میں 2 مارچ بہ روز پیر کو ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام امام کی موت کے غم میں تعلیمی سرگرمیاں روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

