کراچی : جمیعت طلباء اسلام ضلع شرقی کے پریس سیکرٹری محمد فاروق ربانی نے بی ایس پشتو اسلامیہ کالج پشاور کے طالبعلم کاشف انجم خاکسار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہون نے مزید کہا کہ کاشف انجم خاکسار کا جرم یہ تھا کہ اس نے یونیورسٹی میں ہونے والی ناانصافیوں ، کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ۔
یونیورسٹی کی کلاسز ، انفراسٹر کچرا اور لائبریری کی بحالی کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے ان کے خلاف پولیس استعمال کی گئی جو قابل شرم و افسوس حرکت ہے ۔
مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : شعبہ ارضیات کی اسسٹنٹ پروفیسر 13 برس بعد بھی ایم فل نہ کر سکیں
اسلامیہ کالج کی انتظامیہ اپنی کوتاہیوں ، ناکاموں کو بہتر کرنے کے بجائے طلباء پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ یہ روایتی ہتھکنڈے اختیار کرنے سے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا جا سکتا ۔
لہذاہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کاشف انجم خاکسار کو رہا کیا جائے اور اسلامیہ کالج کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔