Wednesday, April 22, 2026
صفحہ اولNewsوزیر تعلیم خیبر پختونخوا سے ڈی ای اوز کے تبادلوں پر سخت...

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سے ڈی ای اوز کے تبادلوں پر سخت سوالات

ہری پور : صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے اپنے حلقے کے ضلعی تعلیمی دفتر کا دورہ کیا ہے ۔ جس پر سینئر صحافی مشرف ہزاروی نے سوالات اٹھائے ہیں ۔ جن کر سراہا جا رہا ہے ۔

مشرف ہزاروی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ ” وزیر تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کا ہری پور کے ضلعی تعلیمی دفاتر کا دورہ خوش آئند ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا میرٹ اور مقررہ مدت پر تبادلے او تعیناتیوں کا عمل یہاں مکمل ہوا ہے ۔؟

ایس ڈی ای او (مرد) کو 9 ماہ بعد ہی کیوں ٹرانسفر کر دیا گیا؟ ایس ڈی ای او پر کوئی الزام تھا ۔ اگر الزام تھا تو کیا اس کی انکوائری ہوئی؟

ایس ڈی ای او ٹرانسفر کر کے اس کا متبادل کیوں نہیں دیا گیا؟ کیا وزیر تعلیم نے ڈی ای اوز سے پوچھا کس کی کتنی مدت ہو گئی ؟ مدت پوری کرنے پر اس اسٹاف کی ٹرانسفر ابھی تک کیوں نہیں کیا ؟۔

قائمقام ڈی ای او فیمیل کا ایک اسٹیشن پر مسلسل ساتواں سال ہے ۔  ڈی ای او (خواتین) اور ایس ڈی ای او (مرد) کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ڈپٹی ڈی ای او میل ہری پور کی مدت بھی کب سے پورا ہو چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری نوٹیفکیشن پر عمل نہیں ہوا ہے ۔

کیا ڈی ای اوز سے پوچھا اعلی سطحی ہدایات پر کتنا عملدرآمد ہوا ہے ۔ وزیر تعلیم اگر ان سوالوں کے جواب لے چکے یا انکے علم میں ہے تو انھیں یہ شکوک و شبہات اور محکمے اور وزارت پر اٹھتے سوالوں کا جواب میرٹ پر عملدرآمد سے دینا چاہئے یا واضح کریں کہ یہ سوالات ہی غلط ہیں۔

آخری سوال کیا جتنی مدت ڈپٹی ڈی ای او (خواتین) اور میل کو دے دیا گئی ہے اتنی مدت ہری پور میں نوتعینات ڈی ای او میل کو بھی دی جائے گی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین