کراچی : کراچی میں ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کراچی میں گیم ڈیویلپمنٹ کے موضوع پر ایک خصوصی اور معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار میں NexSkills کے ڈائریکٹر آپریشنز، یاسر بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہر طالب علم گیمز سے وابستہ ہے، مگر گیم ڈیولپمنٹ جیسے تخلیقی اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شعبے میں عملی مہارت حاصل کرنے والوں کی تعداد اب بھی کم ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گیم ڈیولپمنٹ عالمی سطح پر ایک مضبوط اور تیزی سے بڑھتا ہوا انڈسٹری سیکٹر بن چکا ہے، جو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع کا ایک سنہری دروازہ کھولتا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ NexSkills کراچی میں جدید آئی ٹی کورسز فراہم کر رہا ہے جہاں طلبہ کو مختصر مدت، تقریباً تین ماہ کی عملی تربیت کے ذریعے انڈسٹری کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل نے کہا کہ ادارہ ہمیشہ اپنے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
کنوینر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ سید محمد محسن کاظم نے گیم ڈیولپمنٹ ک کو جدید دور کی ایک اہم اسکل اور تیزی سے ترقی کرنے والی فیلڈ قرار دیا۔ ادارے کے سربراہان، جن میں سوفٹ ویئر کی مس تسنیم آرزو، سی آئی ٹی کے محمد ساجد اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بابر منیر شامل تھے ۔
انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جلد ہی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ایک بڑا اور منفرد ٹیک ایونٹ “Xtreme” منعقد کیا جا رہا ہے ، جس میں گیم ڈیولپمنٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ “Xtreme” طلبہ کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنانے، جدید ٹیکنالوجیز سیکھنے اور حقیقی پروجیکٹس پر کام کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا ۔
مزید برآں، اس موقع پر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ اور Nex skill کے درمیان سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا، جو نوجوانوں کے لیے روزگار پر مبنی جدید تعلیم کے نئے مواقع پیدا کرے گا ۔

