جمعہ, نومبر 15, 2024
صفحہ اولبلاگکالج کے طالب جاپانی نوجوان کی دلچسپ قبولِ اسلام کی کہانی

کالج کے طالب جاپانی نوجوان کی دلچسپ قبولِ اسلام کی کہانی

تحریر : ضیا چترالی

یہ جاپانی نو عمر لڑکا ہے ۔ کالج کا طالب علم ، 24 جون کو اس نے ایک خواب دیکھا ۔ صبح ماں سے کہا کہ میں اسلام قبول کر رہا ہوں ۔ ماں نے کہا تمہیں پتہ ہے ہمارے اطراف میں کوئی بھی مسلمان نہیں ہے ۔ اس لئے یہ بہت مشکل ہے ۔ مگر اس کے سر پر ایک ہی دھن سوار تھی ۔

اس بچے نے ایک ویڈیو جاری کی کہ میں 100 دن میں مسلمان ہو جاوں گا ۔ اس نے نیٹ پر مطالعہ جاری رکھا ۔ شرح صدر ہونے کے بعد اس نے مصر کا رخ کیا ۔ مگر صد افسوس کہ وہاں اس کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کی گئی ۔ مگر یہ مایوس نہیں ہوا۔ اس نے قاہرہ کی مشہور مسجد جامع عمرو بن العاص میں جا کر کلمہ پڑھ لیا ۔

مصری سرکاری دار الافتاء نے اسے ذلیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ کئی دن تک اسے سرٹیفکیٹ کیلئے ٹرخایا جاتا رہا ۔ یہ معصوم بچہ اکیلا ایک سے دوسرے دفتر کا چکر لگاتا رہا ۔ کوئی سیدھے منہ بات کرنے کو بھی تیار نہیں تھا ۔ پھر زبان سے نابلد ۔ 4 ہفتے اسے لٹکا کر سند دے دی گئی ۔

مذید پڑھیں : قطر : 1000 افراد کا قبولِ اسلام

بہرحال اسے اسلام کا ایسا چسکا لگا تھا کہ اس نے ہر مشکل کو برداشت کیا۔ سند ملنے کے بعد 15 اكتوبر کو اس نے اپنے قبول اسلام کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اب یہ عربی سیکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ جاپانی زبان میں مختصر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے دعوت کا کام کر رہا ہے۔

فیس بک، ٹیوٹر اور انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم کو اس نے دعوت کا میدان بنا رکھا ہے۔ اس کی ویڈیوز بہت مقبول ہو رہی ہیں۔ یوٹیوب پر اس نے دو چینل بنا رکھے ہیں۔ ہر ویڈیو کا عربی ترجمہ بھی اپ لوڈ کرتا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ میں اسلام کی دولت ملنے پر بہت خوش ہوں اور اپنے لئے "علی” نام خود ہی منتخب کر لیا ہے۔ ایک تازہ ویڈیو میں علی نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے حق میں دعا کریں تاکہ اللہ اسے دین پر استقامت دے کر خدمت اسلام کیلئے قبول فرمائے۔ اللہ تعالیٰ علی کو باعمل مسلمان بنائے اور اسے جاپان میں دین حنیف کی روشنی پھیلانے کا ذریعہ بنائے۔ آمین!

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین